وضو کرنے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز


وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی کوئی دوا نہیں، احتیاطی تدابیر ہی علاج ہے، دن میں 5 بار وضو کرنے سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، چین کے شہر ووہان میں بھی وضو کی پریکٹس کروائی جا رہی ہے، پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 4 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 نشتر ہسپتال ملتان اور 2 مریض سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ چین میں اب تک کرونا وائرس سے 106 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، امریکہ میں بھی 5 مشتبہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی کرونا وائرس کو خطرہ قرار دیا۔ (بشکریہ دنیا نیوز)

انہوں نے کہا کہ پانچ بار وضو کر نے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 95 فیصد مسلمان ہیں اور نماز پڑھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اور نماز پڑھنے کے لیے وضو لازمی ہوتا ہے۔ جب ہم چھینک لیتے ہیں تو وائرس ناک کے خلیوں میں رہ جاتا ہے، چہرے پر بھی آ جاتا ہے، وضو کرنے سے چونکہ آپ کا چہرہ وغیرہ دھلتا رہتا ہے لہذا وضو کی بدولت اس وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ مریضوں کوآئسو لیشن وارڈ میں رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس جان لیوا بیماری سے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، چین کے نئے قمری سال کے پہلے دن بیجنگ اور ہانگ کانگ سمیت بڑے شہروں میں تقریبات منسوخ کر دی گئیں، کرونا وائرس کے پیش نظر ہانگ کانگ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، حفاظتی اقدامات کے باعث 15 چینی شہر لاک ڈاؤن ہونے سے 5 کروڑ 70 لاکھ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ووہان شہر میں ہنگامی بنیاد پر 1300 بیڈز پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، چینی شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments