میں نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے: بھارتی ڈاکٹر کا دعویٰ


بھارت میں ایک آیورویدک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چین سے پھیلنے والے خوفناک کرونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق تھانیکسالم وینی نامی اس ڈاکٹر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ وہ آیورویدا میڈیسنز کا 25 سال کا تجربہ رکھتا ہے اور ان دنوں چنئی کے رتھنا سدھ ہاسپٹل سے وابستہ ہے۔

ڈاکٹر وینی کا کہنا ہے کہ ”ہم نے کچھ جڑی بوٹیوں کے عرق سے ایک دوا تیار کی ہے جو کسی بھی قسم کے وائرل بخار کے لیے انتہائی موثر ہے۔ ہم یہ دوا ڈینگی اور دیگر خطرناک قسم کے بخار کے لیے آزما چکے ہیں۔ فی الوقت کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے۔

ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور چینی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری دوا کرونا وائرس کے علاج کے لیے بھی بہت موثر ثابت ہو گی۔ میں نے اور میری ٹیم نے یہ جو دوا تیار کی ہے یہ وائرس سے لاحق ہونے والی انفیکشنز کو 24 سے 40 گھنٹے میں ختم کردیتی ہے۔ ہماری دوا سے ڈینگی کے مریض اتنے وقت میں صحت یاب ہو چکے ہیں۔ میں پراعتماد ہوں کہ کرونا وائرس کے مریضوں پر بھی یہ دوا اتنی ہی موثر ثابت ہو گی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments