امریکہ، میکسیکو سرحد پر سمگلنگ کی سب سے لمبی سرنگ کا انکشاف


امریکی افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے میکسیکو کے ساتھ لگنے والی سرحد پر سمگلنگ کی اب تک کی سب سے بڑی سرنگ دریافت کی ہے۔

ایک ہزار تین سو تیرہ میٹر لمبی اس سرنگ میں لفٹ، ریل کی پٹری، نکاسی آب اور اسے ہوا دار بنانے کا نظام نصب تھا۔ اس سرنگ میں ہائی وولٹیج کے بجلی کے تار نصب ہیں۔

یہ سرنگ میکسیکو کے شہر جیتوانہ کے صنعتی علاقے سے کیلیفورنیا کے سین ڈیاگو علاقے تک جاتی ہے۔

صدر ٹرمپ کی میکسیکو سرحد بند کرنے کی دھمکی

میکسیکو:منشیات فروشوں کے ساتھ گزرے آٹھ ماہ کی کہانی

اس سلسلے میں نہ تو کوئی گرفتاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس سرنگ کے سلسلے میں انہیں کسی پر شک ہے یا نہیں۔

امریکی حکومت میکسیکو کا سنالاؤ گروہ کو دنیا میں منشیات کی سمگلنگ کرنے والا سب سے بڑا گرہ قرار دیتی ہے جو اس علاقے میں سرگرم ہے۔ اس گروہ کا سرغنہ جاؤکِن ایلچاپو امریکہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

اس سرنگ کے بارے میں اگست کے مہینے میں پتہ چلا تھا تمام تفصیلات معلوم کرنے کے بعد کل یعنی بدھ کو حکام نے میڈیا کو اس کی اطلاع دی۔

یہ سرنگ سطح زمین سے ستر فٹ گہری ہے اس کی اونچائی ساڑھے پانچ فٹ اور چوڑائئ دو فٹ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس سرنگ کو بنانے میں کتنا وقت لگا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp