بیرسٹر فروغ نسیم  نے اپنی پارٹی متحدہ پاکستان سے لاتعلق ہو کر وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا


متحدہ پاکستان کے سینئر ترین رہنما بیرسٹر فروغ نسیم  نے پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا، فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ فی الحال ایم کیو ایم سے تعلق نہیں اور اس کے کوٹے پر وزیر نہیں بنا۔ وزارت قانون میں بطور وزیر صرف پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میں ایم کیو ایم کے کوٹے پر وزیر بنا ہی نہیں ہوں۔ فروغ نسیم کہتے ہیں کہ وزارت قانون میں بطور وزیر وہ صرف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم پاکستان کے متحرک رہنما رہے ہیں اور متحدہ کے ٹکٹ پر ہی وہ سینیٹر بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم 2016 میں ایم کیو ایم کے ٹکڑے ہونے کے بعد فروغ نسیم پارٹی معاملات میں زیادہ متحرک نہیں رہے تھے۔

فروغ نسیم نے ایم کیو ایم سے دوری کے تاثر کو اس وقت مزید تقویت دی جب حال ہی میں متحدہ کے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے فیصلے پر انہوں نے عمل نہیں کیا۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وزراء وفاقی کابینہ سے الگ ہو چکے ہیں، تاہم فروغ نسیم اب بھی کابینہ کا حصہ ہیں اور واضح کر چکے ہیں کہ وہ متحدہ کے کوٹے پر وفاقی وزیر نہیں بنے۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں تصور کیے جاتے ہیں۔ فروغ نسیم پرویز مشرف دور میں ان کی حکومت کا حصہ بھی تھے۔ بعد ازاں پھر وہ ایم کیو ایم سے وابستہ ہو گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments