عمران حکومت چند دن کی مہمان، وزیراعظم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا: ہارون الرشید


بزرگ صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ وہ اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پنجاب میں عثمان بزدار کو لگایا ہوا ہے، جنہیں وہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے آئی جی اور چیف سیکرٹری اچھا لگایا ہوا ہے لیکن ٹیم کپتان سے چلتی ہیں اور یہاں تین تین کپتان ہیں۔

ہارون الرشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو کاروبار حکومت کا پتہ ہی نہیں جس سے پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی ان سے ناراض ہیں جب کہ ان کو منانے والے لوگوں کو چلتا کیا جا رہا ہے جن میں جہانگیر ترین،پرویز خٹک اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ جہانگیرترین اور پرویز خٹک دونوں جوڑ توڑ کے ماہر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل واضح خبر ہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین میں دوری ہو گئی ہے۔

ایک بات اتحادی کررہے ہیں کہ جہانگیرترین کے ساتھ مذاکرات بہتری کی جانب جارہے تھے، دوسری بات یہ کہ عمران خان چینی کے معاملے پر جہانگیرترین سے ناخوش تھے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو کاروبار کا علم نہیں ہے،اس لیے پیچیدگیاں بہت بڑھ رہی ہیں۔ مہنگائی کے ذمہ دار کسی حد تک عمران خان ہیں اور نہیں بھی۔ تاہم عمران خان اپنے مشیر و وزیر تو ٹھیک رکھ سکتے ہیں۔

وہ عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ قائم رکھنے پر بضد ہیں۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن بھی ہو سکتے ہیں۔ عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو وہ اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ وہ اب مزید پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ وزیر اعظم گزشتہ ہفتے میانوالی گئے تو وہاں انہوں نے کہا مجھے جتنا پیچھے ہٹنا تھا میں ہٹ گیا، اب مزید ہیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments