سعودی عرب میں 14% الکوحل والی شراب حلال قرار دے دی گئی


سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے کر اس کی سر عام فروخت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

تاحال سعودی حکام کی جانب سے ایسا نہ تو کوئی اعلان کیا گیا اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا۔ کچھ صارفین کے مطابق اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ ہو سکتا ہے کہ ویڈیو میں دیکھے گئے بار میں صرف غیر مسلم کے لیے شراب موجود ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ایک مخصوص بار یا کلب ہو جس میں صرف غیر مسلموں کو ہی شراب فروخت کی جاتی ہو۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ شاید سعودی عرب میں شراب کو حلال قرار دے دیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments