جون سے پہلے گورنر پنجاب اور حکومت کی معاشی ٹیم کی چھٹی ہو جائے گی؟


سینئر صحافی رضوان الرحمان (رضی دادا) نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ سے پہلے گورنر پنجاب اور حکومت کی معاشی ٹیم کو تبدیل کردیا جائے گا۔

رضی دادا نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’باخبر حلقوں کا دعویٰ ہے کہ جون سے پہلے گورنر پنجاب اور حکومت کی ساری معاشی ٹیم (حماد اظہرکے سوا) گھر چلے جائیں گے، اور ان کو گھر بھیجنے والے بیرون ملک بیٹھی ان کی اپوائنٹنگ اتھارٹیز ہوں گی۔ یعنی دوسری معاشی ٹیم کی تبدیلی کا وقت ہوگیا ہے؟

خیال رہے کہ جون میں بجٹ پیش کیا جاتا ہے ، گزشتہ بجٹ سے پہلے بھی اچانک سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کابینہ سے آﺅٹ کردیا گیا تھا جس کے بعد ورلڈ بینک سے عبدالحفیظ شیخ کو بطور مشیر خزانہ ’امپورٹ‘ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر باقر کو گورنر سٹیٹ بینک اور شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments