آن لائن پورن دیکھتے ہوئے شوہر نے ویڈیو میں اپنی بیوی کو پہچان لیا


بھارت کے شہر بنگلور میں ایک خاتون کا اپنے شوہر کو پورن فلم دکھانا اس وقت ہنگامے کا باعث بن گیا جب پورن میں خاتون کا اپنا ہی ویڈیو چلنے لگا۔ ویڈیو میں خاتون کسی غیر مرد کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتی نظر آئی۔ ویڈیو دیکھ کر شوہر نے اسی وقت بیوی سے تعلقات ختم کر دیے۔

کلکتہ کی رہنےوالی 32 سالہ خاتون کی شادی یوپی کے رہنے والے 33 سالہ شخص سے ہوئی تھی۔ دونوں 2018 میں شادی کے بعد بنگلور میں شفٹ ہوگئے۔ خاتون نے شادی سے پہلے ہی اپنے شوہر کو بتا دیا تھا کہ اس کا ایک پرانے عاشق کے ساتھ بریک اپ ہو گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہاتھا حالانکہ بیوی اپنے شویر کو اکثر پورن فلم دیکھنے پر اکساتی تھی۔

ایک دن شوہر اور بیوی موبائل پر سیو کئے ہوئے پورن ویڈیو دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران ایک ویڈیو میں بیوی کسی اور مرد کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے نظر آئی۔ خاتون نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اس کا پرانا عاشق ہے جو اسے اکثر بلیک میل کرتا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے یہ ویڈیو صرف اس لئے رکھا تھا تاکہ آگے ضرورت پڑنے پر اسے ثبوت کے طور پر دکھایا جا سکے۔ اس وقت شوہر کافی ناراض ہوا لیکن بعد میں سب کچھ پہلے جیسا ہی چلنے لگا۔

کچھ دن بعد ہی شوہر نے آن لائن ایک اور ویڈیو دیکھا جس میں اس کی بیوی کسی اور شخص کے ساتھ نظر آئی۔ خاتون سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ شادی سے پہلے اس کے کئی لوگوں سے تعلقات رہے ہیں حالانکہ اسے یہ نہیں پتہ تھا کہ اس کے ویڈیو آن لائن بھی موجود ہیں۔

بیوی کی اس بے وفائی سے ناراض شوہر نے اب بیوی کو چھوڑ دیا ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اب طلاق چاہتا ہے لیکن بیوی نے اپنی شادی بچانے کیلئے پولیس کمشنر آفس میں فیملی کاؤنسلنگ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments