کینیڈا میں پناہ لینے والی سعودی لڑکی کی بے باک تصاویر پر سعودی عرب میں غم و غصہ


گزشتہ سال سعودی لڑکی رحف محمد القنون ملک سے فرار ہو کر کینیڈا چلی گئی تھی اور وہاں پناہ حاصل کر لی تھی۔ گزشتہ روز اس نے اپنی ایک ایسی تصویر ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی ہے کہ سعودی عرب میں شہری آپے سے باہر ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس پوسٹ میں رحف نے اپنی کینیڈا جانے سے ’پہلے‘ اور ’بعد‘ کی دو تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک میں اس نے حجاب پہن رکھا ہوتا ہے اور کینیڈا پہنچنے سے بعد کی تصویر میں وہ بکنی پہنے ہوئے نیم برہنہ ہوتی ہے۔

اپنی پوسٹ میں رحف نے لکھا کہ ”میری زندگی میں بہت بڑی تبدیلی۔۔تب مجھے سیاہ کپڑے پہننے پر مجبور کیا جاتا تھا اور مجھے مرد کنٹرول کرتے تھے۔ اب میں ایک آزاد لڑکی ہوں۔“

رحف کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں لیلیٰ عیسیٰ نامی لڑکی نے لکھا کہ ”اللہ ہمیں ایسی برہنگی سے بچائے۔ میری بہن، کوئی ہمیں اپنی پسند کے کپڑے پہننے پر مجبور نہیں کرتا۔ ایسی احمقانہ باتیں لکھنے سے گریز کرو۔“

عدیل خان نامی شخص نے لکھا کہ ”دنیا نے اس لڑکی کو صرف اس لیے مشہور کر دیا ہے کہ اس نے کپڑے اتار ڈالے ہیں اور برہنہ ہو گئی ہے۔“

ایک لڑکی نے کہا کہ ”خدا تمہاری دل شکستہ فیملی کو صبر و استقامت دے اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments