لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرلی لیکن وہ ابھی رہا نہیں ہو سکتے


حمزہ شہباز

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی تاہم آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے وہ ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ عدالت حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے دیگر مقدمات پر سماعت منگل کو کرے گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے پر اپوزیشن چیمبر میں جشن کا سا سماں تھا۔ لاہور سے مسلم لیگ نون کے مقامی لیڈر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

’جھوٹ پر مبنی مقدمات کا پوسٹ مارٹم عدالتوں میں ہورہا ہے، بغیر ثبوت کیس بنائے گے۔ عدالتوں کو تاحال کوئی ثبوت نہیں دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

’نہ گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے، نہ کوئی گلہ ہے‘

حمزہ شہباز کو 17 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے: لاہور ہائی کورٹ

خیال رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp