راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی دو وکٹیں گر گئیں


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز کچھ خاص اچھا نہیں رہا ہے اور میچ کے پہلے اوور میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر سیف حسن، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد دوسرے اوور میں محمد عباس نے تمیم اقبال کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

اس وقت کریز پر مومن الحق اور نجم الحسین موجود ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں کون شامل کون باہر؟

بنگلہ دیش پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر رضامند

پاکستان نے اپنی ٹیم یں سری لنکا کے خلاف گذشتہ میچ کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم کے اہم بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32471 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp