تھائی لینڈ: فوجی کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک


تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے کئی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں ناکھون راچاسیما نامی شہر میں اور شہر کے اطراف میں ہوئیں۔

پولیس حکام نے اب تک 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ناکھون راچاسیما شہر بینکاک کے شمال مشرق میں واقع ہے۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بی بی سی تھائی سروس کو بتایا کہ جاکرافنتھ تھوما نامی جونیئر فوجی اہلکار نے پہلے اپنے افسر پر حملہ کیا اور اس کے بعد ایک فوجی کیمپ، بودھ عبادت گاہ اور ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی۔

مقامی میڈیا پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں مشتبہ حملہ آور کو ٹرمینل 21 شاپنگ سینٹر کے سامنے اپنے گاڑی سے باہر نکلتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھی کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور اب ایک عمارت کے زیرِ زمین حصے میں چھپا ہوا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

تھائئ لینڈ کا نقشہ

ایک شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے مناظر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔

خود مشتبہ حملہ آور نے حملے کے دوران بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کئی پیغامات لکھے۔ اِس نے فیس بک پر لکھا کہ اسے خود کو حکام کے حوالے کر دینا چاہیے۔ ایک اور پوسٹ میں اس نے لکھا کہ ‘جذبے کا وقت آ گیا ہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp