میں پہلی بار آپ کی وجہ سے اپ سیٹ ہوئی: ماہرہ خان کا میرا سے شکوہ


اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار اداکارہ میرا سے ملاقات کے لئے ان کے پاس پہنچ گئیں اور میرا کے ایک حالیہ بیان پر شکوہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں ماہرہ اور میرا کی ملاقات ہوئی اور دونوں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہرہ اور میرا کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کہتی سنائی دیتی ہیں کہ میں پہلی بار میرا جی کی وجہ سے اپ سیٹ ہوئی ہوں۔ میرا نے کہا کیوں میں نے ایسا کیا کر دیا۔ جس پر ماہرہ نے کہا آپ کو یاد ہے ہم دونوں بہت اچھے دوست بن گئے تھے۔ میرا جی نے کہا ہاں اور وہاں موجود شہریار منور نے بھی کہا کہ ہاں مجھے بھی یاد ہے۔

ماہرہ نے کہا لیکن مجھ سے کسی نے کہا ہے کہ آپ (میرا) نے پھر میرے بارے میں کچھ کہا ہے جس پر میرا نے قسم کھا لی کہ انہوں نے کوئی بھی بات نہیں کی۔

ایک معروف ویب سائٹ ویڈیو کے ساتھ کیپشن سجایا ہے کہ’ پہلی بار ماہرہ اور میرا دوستانہ ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے، یہ دیکھنے میں شاندار ہے، ہمیں میرا اور ماہرہ دونوں سے پیار ہے۔‘

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میرا نے کہا تھا کہ وہ ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت ہیں لیکن پھر بھی شوبز انڈسٹری میں ماہرہ کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے اوران کے حصے کا کام بھی انہیں دے دیا جاتا ہے۔ تاہم اب میرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments