عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی نفی


\"imran-khan-new\"

عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ جو مرضی ہوجائے ہم نہیں رک سکتے اور نہ کوئی نہیں روک سکتا ہے،انصاف کے ادارے ہمیں روکیں گے تو ملک انتشار کی طرف جائے گا۔

پی ٹی آئی نےاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ضمیر کے سوداگر ہیں، جب بھی اقتدار میں آئے اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ انصاف کے ادارے ہمارے قانونی حق کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

عمران خان کامزید کہناتھا کہ شہباز شریف کو بھارتی ڈراموں میں کام ملنا چاہیے ہم نے کون سا قانون توڑا ہے جو ہمیں پکڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو بھائیوں نے ڈرامے کیے ہیں،میں ان موٹو گینگ کے لوگوں کو رلاؤں گا ،تکلیف پہنچاؤں گا۔ دونومبر کے دھرنے سے قبل کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے اقدامات اوراوچھےہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوزشریف ملٹری ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں ، کنٹینرز پہنچ گئے ہیں،پولیس گھروں تک پہنچ گئی ،ایسا کس جمہوریت میں ہوتا ہے، حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کر رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کامزید کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ بادشاہت ہے۔ وزیر اعظم اربوں کی چوری کرتے پکڑا گیا ،اس ملک میں دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی، ڈاکو ملک کا پیسہ کھا رہے ہیں ،میں ان حکمرانوں کو رلاؤں گا، ان کو تکلیف پہنچاؤں گا، یہاں 2 نومبرکو عوام کا سمندر لے کر آؤں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں اتنا بڑا عوام کا سمندر لاؤں گا کہ یہ لوگ بلوں میں گھس جائیں گے۔ حکمراں نہ استعفے دیتے ہیں ، نہ حساب دیتے ہیں، یہ پولیس کے استعمال اور پُرتشدد راستے پر اُتر آئے ہیں۔ انصاف کے اداروں کوبتانا چاہتا ہوں کہ ان کو روکنا آپ کی ذمے داری ہے ۔ ہم نہیں رُکنے والے ، یہ ایسا کریں گے تو انتشار ہوگا ۔

پی ٹی آئی رہنماء نعیم بخاری نے کہا عمران خان کو ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے یا نہیں، 30 تاریخ کو فیصلہ کریں گے ،ہمیں سنے بغیر 3 صفحاتی فیصلہ جاری کر دیا گیا ،اس کو چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک آرڈر ہے جس میں ہمیں تو سنا ہی نہیں گیا،کیا ہائی کورٹ کے پاس اختیار ہے کسی ایک فریق کو سن کر دوسرے کو سمن جاری کر دے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکاکہناتھا کہ ن لیگ اپنی اصلیت پر آ گئی ہے ،کل ہی دفعہ 44 کے ٹکڑے کر دوں گا۔ لال حویلی کا اعلان ہے 2 نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments