ہندو برادری کی دل آزاری: تحریک انصاف نے اہم پارٹی رہنما کو عہدے سے معطل کر دیا


کشمیر ڈے پر متنازعہ فلیکس بورڈز لگانے پر تحریک انصاف نے جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کو عہدے سے معطل کر دیا- شو کاز نوٹس جاری کر کے معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جنوبی لاہور کے صدر ظہیر عباس کھوکھر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کی جانب سے شاہراؤں پر نصب کئے جانے والے ہورڈنگ بورڈز پر ہندو برادری کے حوالے سے نامناسب الفاظ لکھنے اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد میاں اکرم عثمان کو پارٹی عہدے سے معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سےجاری کیا گئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے تحریر کردہ الفاظ پارٹی پالیسی کے منافی ہیں۔ کیس پارٹی کی ایس سی اے ڈی کمیٹی کے چیف سلمان آفتاب کو بھیج دیا گیا۔ خیال رہے کہ میاں اکرم عثمان کے متنازعہ فلیکس بورڈز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما بھی اس متنازعہ ہورڈنگ بورڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری طرف میاں اکرم عثمان نے سوشل میڈیا پر اپنے اس عمل پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پرنٹنگ کی غلطی کی وجہ سے لفظ مودی کی بجائے ہندو لکھا گیا، جس پر وہ دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔

یاد رہے کہ میاں اکرم عثمان اچھرہ سے جماعت اسلامی کی ٹکٹ پر 1985 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے معروف سیاست دان میاں محمد عثمان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments