اسحاق ڈار نے پنجاب حکومت کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا


سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے پنجاب حکومت کی جانب سے اپنی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرکے 12 کمروں میں بستر بھی لگا دیئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 1988ء سے میری رہائش گاہ کو بے گھر لوگوں کیلئے وقف کرنا توہین عدالت ہے کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 جنوری کو اس کیس میں حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اسی وجہ سے میری جائیئداد کی نیلامی نہیں ہو سکی۔ اس حکم امتناعی کی موجودگی میں میرے مکان کا اسٹیٹس تبدیل کرنا توہیین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے اور مین اس اقدام کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کروں گا۔

عدالت


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments