راجستھانی مٹن قورمہ


\"rajhisthani-qorma\"راجستھانی مٹن قورمہ

اجزاء:

مٹن500گرام، تیل100ملی لیٹر، لانگیں10عدد، پیاز(باریک کٹے ہوئے)ایک کپ، ادرک(پسا ہوا)3کھانے کے چمچ، لہسن(پسا ہوا)3کھانے کے چمچ، کشمیری مرچیں(پیسٹ)4کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، دہی1.5کپ، لہسن(کٹا ہوا)2کھانے کے چمچ، گھی2کھانے کے چمچ، کوئلہ ایک چھوٹا ٹکڑا۔
ترکیب:
1۔ ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں لونگیں ڈال دیں اور جب وہ کڑکڑانے لگیں تو اس میں پیاز شامل کر دیں ۔پیاز براؤن ہوجائیں تو اس میں مٹن ڈال کر پانچ منٹ تک بھون لیں ۔
2۔ لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد کشمیری مرچوں کا پیسٹ اور نمک ڈال کر مزید دو منٹ تک بھونیں ۔اس دوران چولھے کی آنچ زیادہ تیز نہیں ہونی چاہیے ۔
3۔ پھینٹا ہوا دہی مٹن میں شامل کر کے قدرے تیز پر چمچ چلائیں اور جب دہی کاپانی ابلنے لگے تو آنچ مدھم کر کے مٹن کو پکنے دیں ۔اگر اس دوران ضرورت محسوس ہو تو آپ مزید پانی یا یخنی شامل کر سکتی ہیں ۔
4۔ جب مٹن پک کر تیار ہوجائے تو ایک الگ پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی اور لہسن ڈال کر گرم کریں جب لہسن براؤن ہوجائے تو مٹن کو بگھار لگا دیں ۔
5۔ کوئلے چولھے پر اچھی طرح سلگا کر ایک صاف کپ میں رکھیں اور یہ کپ مٹن مصالحے کے اندر رکھ دیں ۔کوئلے کے اوپر ایک کھانے کا چمچ گھی کا ڈالیں اور پین کو فوراََ ڈھک دیں تاکہ دھواں باہر نہ نکل پائے ۔6۔ 3منٹ کے بعد کوئلہ اور کپ پین سے باہر نکال کر مٹن دوبارہ گرم کر کے سرو کریں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments