کیا مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے پر موجود ہیں؟


وزارت اطلاعات کے معاملات افراتفری کا شکار ہیں یا وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اپنے اختیارات سے محروم کر دیا گیا ہے؟

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی منتظم مشیر اطلاعات کی موجودگی کے باوجود ڈاکٹر شہباز گل نے بغیر کسی عہدہ یا نوٹیفکیشن کے وفاقی وزارتوں کے پی آر اوز کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے براہ راست سیکرٹری اطلاعات کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اس معاملہ پر تاحال خاموش ہیں ۔۔

وفاقی وزارتوں کے ترجمانوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اگلے تین ماہ کے ایونٹس کی تفصیلات کے ساتھ پیر کے روز اجلاس میں شریک ہوں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments