بیٹھ کر پیشاب کرنا صحت کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عوامی بیت الخلاء

Getty Images
</figure>&#1605;&#1594;&#1585;&#1576; &#1705;&#1746; &#1576;&#1729;&#1578; &#1587;&#1746; &#1605;&#1593;&#1575;&#1588;&#1585;&#1608;&#1722; &#1605;&#1740;&#1722; &#1576;&#1670;&#1608;&#1722; &#1705;&#1608; &#1584;&#1729;&#1606;&#1608;&#1722; &#1605;&#1740;&#1722; &#1740;&#1729; &#1672;&#1575;&#1604;&#1575; &#1580;&#1575;&#1578;&#1575; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1604;&#1681;&#1705;&#1746; &#1705;&#1726;&#1681;&#1746; &#1729;&#1608; &#1705;&#1585; &#1662;&#1588;&#1575;&#1576; &#1705;&#1585;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1580;&#1576; &#1705;&#1729; &#1604;&#1681;&#1705;&#1740;&#1575;&#1722; &#1576;&#1740;&#1657;&#1726; &#1705;&#1585; &#1662;&#1588;&#1575;&#1576; &#1705;&#1585;&#1578;&#1740; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748;

اس خیال پر بہت سے ملکوں میں حکام اور صحت عامہ کے اداروں کی طرف سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ اس ضمن میں صحت عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہیں اور کچھ برابری کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

کھڑے ہو کر پشاب کرنا جو مردوں کے لیے نہایت آسان ہے۔

عوامی جگہوں پر یہ معاملہ زیادہ واضح ہوتا ہے جہاں مردانہ بیت الخلاء یا پشاب خانوں پر جانے والے زیادہ جلدی فارغ ہو جاتے ہیں اور اس کی ایک وجہ مثانہ خالی کرنے میں کم وقت لگنا یا پشاب کرنے کے لیے مردوں کے لیے لگائے گئے ‘یورینلز’ زیادہ دستیاب ہوتے ہیں کیونکہ وہ کم جگہ لیتے ہیں اور عورت کے پشاب کرنے کے لیے ‘کیوبیکلز’ کو زیادہ جگہ درکار ہوتی ہے۔

لیکن بہت سی ویب سائٹس کے مطابق جسم کی پوزیشن بھی پشاب کے آنے پر اثر انداز ہوتی ہے۔

مثانے میں زیادہ سے زیادہ گنجائش تین سو ملی لیٹر سے چھ سو ملی میٹر تک ہوتی ہے۔ عام طور پر ہم اس وقت پشاب کی حاجت محسوس کرتے ہیں جب ہمارا مثانہ تین چوتھائی بھر جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طہارت:’بات پیچھے کی ہو تو مغرب والے بہت پیچھے ہیں‘

راتوں کو بار بار رفع حاجت کی وجہ کیا؟

مثانہ

Getty Images
</figure><p>&#1605;&#1579;&#1575;&#1606;&#1729; &#1605;&#1705;&#1605;&#1604; &#1591;&#1608;&#1585; &#1662;&#1585; &#1582;&#1575;&#1604;&#1740; &#1705;&#1585;&#1606;&#1746; &#1705;&#1746; &#1604;&#1740;&#1746; &#1575;&#1593;&#1589;&#1575;&#1576; &#1705;&#1575; &#1602;&#1608;&#1740; &#1729;&#1608;&#1606;&#1575; &#1590;&#1585;&#1608;&#1585;&#1740; &#1729;&#1746; &#1580;&#1587; &#1587;&#1746; &#1570;&#1662; &#1740;&#1729; &#1601;&#1740;&#1589;&#1604;&#1729; &#1705;&#1585;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1705;&#1729; &#1570;&#1662; &#1705;&#1608; &#1575;&#1587; &#1608;&#1602;&#1578; &#1578;&#1705; &#1575;&#1662;&#1606;&#1746; &#1570;&#1662; &#1662;&#1585; &#1602;&#1575;&#1576;&#1608; &#1585;&#1705;&#1726;&#1606;&#1575; &#1729;&#1746;  &#1580;&#1576; &#1578;&#1705; &#1570;&#1662; &#1662;&#1588;&#1575;&#1576; &#1705;&#1585;&#1606;&#1746; &#1705;&#1740; &#1580;&#1711;&#1729; &#1578;&#1705; &#1606;&#1729;&#1740;&#1722; &#1662;&#1729;&#1606;&#1670; &#1580;&#1575;&#1578;&#1746;&#1748;

آپ جب مطمئن ہوجاتے ہیں کہ اب آپ صحیح جگہ پر ہیں تو آپ کا مثانہ اور دیگر پٹھے پرسکون ہو جاتے ہیں اور مثانہ خالی ہونے لگا ہے۔

زور لگا کر پشاب کا آنا کوئی معمول کی بات نہیں ہے۔ تاہم مردوں کو کبھی وقتی اور کبھی مستقل یہ شکایت ہوجاتی ہے جب انھیں پشاب کرنے میں تکلیف ہو جاتی ہے۔

ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جن مردوں کا پروسٹریٹ یا مثانے کے نیچے کا غدود بڑھ جاتا ہے اور اس وجہ سے پشاب آنے میں رکاوٹ پیش آتی ہے لیکن بیٹھ کر پشاب کرنے سے یہ تکلیف کم ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق میں صحت مند مردوں اور مثانے کی تکلیف میں مبتلا مردوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پشاب کی تکلیف میں مبتلا مرد میں بیٹھ کر پشاب کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور وقت بھی کم لگتا ہے۔

لیکن صحت مند مردوں میں بیٹھ اور کھڑے ہو کر پشاب کرنے میں کوئی واضح فرق سامنے نہیں آیا جس کی بنا پر اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔

پشاب

Getty Images
</figure><p>&#1576;&#1585;&#1591;&#1575;&#1606;&#1740;&#1729; &#1605;&#1740;&#1722; &#1602;&#1608;&#1605;&#1740; &#1575;&#1583;&#1575;&#1585;&#1730; &#1589;&#1581;&#1578; &#1587;&#1605;&#1740;&#1578; &#1589;&#1581;&#1578; &#1705;&#1746; &#1705;&#1574;&#1740; &#1575;&#1583;&#1575;&#1585;&#1746; &#1740;&#1729; &#1578;&#1580;&#1608;&#1740;&#1586; &#1705;&#1585;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1705;&#1729; &#1580;&#1606; &#1605;&#1585;&#1583;&#1608;&#1722; &#1705;&#1608; &#1662;&#1588;&#1575;&#1576; &#1705;&#1585;&#1606;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1583;&#1602;&#1578; &#1729;&#1608;&#1578;&#1740; &#1729;&#1746; &#1608;&#1729; &#1705;&#1587;&#1740; &#1575;&#1740;&#1587;&#1740; &#1580;&#1711;&#1729; &#1580;&#1575;&#1574;&#1740;&#1722; &#1580;&#1729;&#1575;&#1722; &#1575;&#1606;&#1726;&#1740;&#1722; &#1575;&#1591;&#1605;&#1740;&#1606;&#1575;&#1606; &#1587;&#1746; &#1576;&#1740;&#1657;&#1726; &#1705;&#1585; &#1662;&#1588;&#1575;&#1576; &#1705;&#1585;&#1606;&#1746; &#1705;&#1740; &#1580;&#1711;&#1729; &#1605;&#1740;&#1587;&#1585; &#1570; &#1587;&#1705;&#1746;&#1748;

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹھ کر پشاب کرنے سے بہت سی پیچیدگیوں جیسا کہ پراسٹیٹ کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے اور جنسی زندگی بھی زیادہ آسودہ ہو سکتی ہے۔ لیکن ان سب باتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

سنہ دو ہزار بارہ میں سویڈن میں بائیں بازو کی جماعت کے ایک رہنما نے یہ کہنا شروع کیا کہ مردوں کو مونسپل کمیٹی کے بیت الخلاؤں کو استعمال کرتے وقت بیٹھ کر پشاب کرنا چاہیے۔

ان کا مقصد صفائی تھا تاکہ بیت الخلاء صاف رہیں اور زمین پر پشاب نہ گرے جس پر کھڑے ہو کر دوسرے لوگوں کو پشاب کرنا پڑے اور صفائی کرنے کے عملے کو بھی کوئی دقت پیش نہ آئے۔

یورپ کے بہت سے ملکوں میں یہ بحث تیز ہو گئی ہے خاص طور پر جرمنی میں جہاں عوامی بیت الخلاؤں میں ٹریفک لائٹس کی طرز پر سرخ بتیاں لگا دی گئی ہیں جو کھڑے ہو کر پشاب کرنے سے منع کر نے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اپنے گھروں کے بیت الخلاؤں میں مہمانوں کے لیے ایسی ہدایات لکھ کر لگا رکھی ہیں جن میں انھیں بیٹھ کر پشاب کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

ایک بہت ہی مشہور واقعہ میں ایک مالک مکان نے اپنے کرائے دار پر مقدمہ دائر کر دیا کہ کرائے دار نے کھڑے ہو کر پشاب کر کر کے اس کے مکان کے بیت الخلاء کو خراب کر دیا ہے۔

لیکن جج نے فیصلہ سناتے ہوئے مالک مکان کو موقف رد کر دیا اور کہا کہ کھڑے ہو کر پشاب کرنا معاشرے میں معیوب نہیں سمجھا جاتا اور یہ بہت عام سی بات ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 12267 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp