نیا چیئرمین ایف بی آر کون ہو گا؟ ممکنہ طور پر ہارون اختر خان کا نام سامنے آ گیا


اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ہارون اختر کو مشیر محصولات بنائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ ان کے بھائی ہمایوں اختر خان پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون اختر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ایف بی آر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہارون اختر کو ابتدائی طور پر ایڈوائزر کے طور پر کام سنبھالنے کی پیشکش کی جس پر انہوں نے وزیر اعظم کی اس پیشکش پر مثبت انداز میں سوچنے کا وعدہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون اختر کو چیئرمین ایف بی آر بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کچھ روز سے چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں۔ ان کی غیر حاضری میں کئی طرح کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے شبر زیدی کو مستقل چیئرمین ایف بی آر بننے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث یہ ذمہ داری سنبھالنے پر رضا مند نہیں تھے۔ تاہم وزیر اعظم کی درخواست پر چھ ماہ کیلئے عہدہ سنبھالا تھا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments