پاکستانی کرکٹر شاداب خان دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ میری برہنہ تصویریں لیک کر دیں گے: اشرینہ صفیہ نامی لڑکی کا بیان


پاکستانی کرکٹر شاداب خان پر ایک لڑکی کو بلیک میل کرنے کا الزام لگ گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شاداب خان مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ میری برہنہ تصویریں لیک کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اشرینہ صفیہ نامی ایک لڑکی نے یہ الزام عائد کیا کہ انھیں پاکستان کے قومی کرکٹر شاداب خان دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ ان کی غیر اخلاقی تصویریں لیک کر دیں گے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر کی جانب سے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک پاکستانی صحافی کی طرف سے میرے اور شاداب خان کے تعلق پر نیوز سٹوری سامنے آنے کے بعد شاداب خان نے مجھ سے کئی طرح کے موبائل نمبروں اور مختلف اکاونٹس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر میرے بارے میں کسی کو بتایا تومیں تمہاری برہنہ تصویریں لیک کر دوں گا۔

اشرینہ صفیہ کا کہنا ہے کہ ان کی اور شاداب خان کی دوستی 2019 میں ہوئی تھی اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہم دونوں مزید ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے اور اکیلے بھی ملنے لگے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے شاداب خان پر ہزاروں ڈالر خرچ کیے ہیں اور ہم ایک ساتھ کئی ممالک میں گھوم چکے ہیں، میرے علاوہ انکے مزید لڑکیوں کے ساتھ مراسم ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک شاداب خان کی جانب سے اس الزام کی تردید سامنے نہیں آئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments