چوہدری نثار اہم ملاقاتوں کے لیے لندن روانہ: مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے الگ الگ مذاکرات کریں گے


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان لندن روانہ ہوگئے جہاں ان کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار پرواز پی کے 785 پر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے ہیں اورٹکٹ پر ان کی واپسی کی تاریخ 24 فروری درج ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار کے لندن میں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے ساتھ الگ الگ مذکرات طے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ براستہ دوبئی لندن جائیں گے اور واپسی پر بھی دوبئی کے راستے وطن واپس آئیں گے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ چوہدری نثار کی اصل ملاقاتیں دوبئی میں طے ہیں۔ لندن کو محض بہانہ بنا کر میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments