وزیر اعظم سے فواد چوہدری کی ملاقات: مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلایا جائے


وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبہ کیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیے اور آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلایا جائے ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دہانیوں کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments