کیا جہانگیر ترین کو مذاکراتی کمیٹی سے عمران خان نے نکالا؟


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہیں مذاکراتی کمیٹی سے نکالا نہیں گیا بلکہ ایک ہفتے کے لئے باہر کیا گیا تھا، ان کا عمران خان کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو کوئی پیشکش نہیں کی، ق لیگ مرکز میں کوئی وزارت نہیں مانگ رہی، اتحادی ایک دوسرے سے لیڈ لیتے ہیں۔ اتحادیوں کا سیاسی مستقبل حکومت کے ساتھ جڑا ہے، پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اس کی ترقی کیلئے بڑا پیکج ملنا چاہیے، ایم کیو ایم کے ساتھ 90 فیصد معاملات طے ہوچکے تھے۔ مجھے کمیٹی سے نکالا نہیں گیا بلکہ ایک ہفتے کیلئے باہر کیا گیا تھا۔ عمران خان کا میرے ساتھ اعتماد کا رشتہ آج بھی برقرار ہے۔ وہ کسی بھی کمیٹی کیلئے پلیئرز خود منتخب کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا لیڈر نواز شریف ہے، شہباز شریف نہیں۔ شہباز شریف مسلم لیگ ن کو متحد نہیں رکھ سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments