اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ اچانک ختم کردی گئی


عدالتی حکم کے بعد انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں واقع گھر میں قائم کی گئی پناہ گاہ کو ختم کردیا ہے۔

پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ کے قیام پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد منگل کی شب رات گئے انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ کے گھر میں قائم پناہ گاہ ختم کر دی۔ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں کو باہر نکال دیا گیا ہے جبکہ اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سے پناہ گاہ کا بورڈ بھی ہٹ ادیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور ضلعی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کے باہر عارضی پناہ گاہ قائم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے موجود گراﺅنڈ میں پناہ گاہ کا سامان شفٹ کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments