فواد چوہدری اور خواجہ آصف کیا چاہتے ہیں؟


مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دلچسپ مگر متضاد دعوے کئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کی خواہش ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری پوری کوشش کررہے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹا دیں اور خود وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی شروع سے ہی خواہش رہی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں۔ اب بھی ان کی یہی خواہش ہے کہ وہ عثمان بزدار کو کسی طرح گھر بھیج دیں اور ان کی جگہ خود وزیراعلیٰ ہنجاب بن جائیں۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت شدید کنفیوژن کا شکار ہے، انہیں خود نہیں پتا کہ ان کا لیڈر کون ہے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف خود کو وزیراعظم بنتا دیکھنا چاہتے ہیں، وہ مکمل طور پر ن لیگ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے انہوں نے پوری پلاننگ کے ساتھ شہباز شریف اور نواز شریف کو پارٹی رہنماؤں سے دور کیا ہوا ہے۔ خواجہ آصف کی پوری کوشش یے کہ مریم نواز بھی بہت جلد ملک سے باہر چلی جائیں اور وہ ن لیگ پر قبضہ کر کے ان کے لیڈر بن جائیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خواجہ آصف یہ سب کچھ اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ وہ خود کو وزیراعظم بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments