پی آئی اے کے جعلی کھاتوں سے جنسی طاقت کی دوا “ویاگرا” خریدنے کا انکشاف


نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کے میڈیکل بلز سے جنسی طاقت کی دوا “ویاگرا” خریدی جاتی تھی، جو پولیس والوں، سیاستدانوں اور جرائم پیشہ افراد کو دی جاتی تھیں:

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کے میڈیکل کے بلز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فارمیسیوں کے ساتھ معاہدے طے کیے جاتے تھے، جس کی بنا پر مختلف ادوایات خریدی جاتی تھیں۔ ان جعلی میڈیکل بلوں سے موبائل فونز، آئی پیڈز اور مختلف ادویات خریدی جاتی تھیں۔ آڈٹ میں پتا چلا کہ چند ڈی جی، آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے چند افراد اور ممبر آف کمرشل آڈٹ ان سہولیات کو اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

قومی ایئر لائنز کے بلز سے جنسی طاقت کی ادویات “ویاگرا” خریدی جاتی تھی، جو کہ پولیس والوں، سیاستدانوں اور جرائم پیشہ افراد کو دی جاتی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے میں لوگوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل تھی۔ بتایا گیا کہ 150 افراد قومی ایئر لائنز میں جعلی ڈگریوں پر کام کررہے تھے، ان کے خلاف کارروائی کی گئی تو سیاسی پارٹیوں نے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ قومی ایئر لائنز میں جعلی بکنگ بھی کی جاتی تھی، جعلی بلز بنا کر کروڑوں روپے وصول کیے جاتے تھے، ہسپتال، پٹرول، گاڑیوں اور ادوایات کے مد میں جعلی بل پر رقم بھی لی گئی۔ مذکورہ پروگرام میں وفاقی وزیر علی زیدی شریک تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments