’یہ دنیا کی سب سے مہنگی پنیر ہو سکتی ہے لیکن کس جانور سے؟


Donkey cheese on a plate

’اس کا ذائقہ بہت ہی غیر معمولی ہے جس کا تجربہ آپ کو کسی دوسرے کھانے کے ساتھ نہیں ہو گا۔‘

یہ الفاظ ہیں سربیا کی علاقائی پارلیمنٹ کے سابق ممبر سلوبوڈان سیمک کے جو گدھے کے دودھ سے تیار کردہ پنیر کے ذائقے کو بیان کر رہے ہیں۔

یہ خاص پنیر بہت ہی محدود مقدار میں میسر ہے۔ سپلائی اتنی محدود ہے کہ اس پر آپ کے 1,000 یوروز، 1,100 ڈالرز فی کلو لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جب امریکہ نے جاسوسی کے لیے کبوتر استعمال کیے

17 لاکھ پاؤنڈ کا کبوتر، 9 لاکھ پاؤنڈ کا کتا اور۔۔

دنیا کے پانچ چالاک ترین جانور

انسان بمقابلہ جانور، کون جیتا؟

گاہگ

سیمک کہتے ہیں ’ہم 50 گرام کی کے پیکٹ بناتے ہیں، یہ دس لوگوں کے لیے کافی ہے۔ میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کوئی بھی اس پنیر کا آدھا کلو یا ایک کلو کھا سکتا ہے۔‘

Package of donkey cheese

سیمک کہتے ہیں کہ وہ ہر سال صرف 50 کلو گرام پنیر بناتے ہیں اور ڈیری مصنوعات سے متعلق قواعد و ضوابط کی وجہ سے انھیں اسے برآمد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھر کے دولت مند لوگ ان کی انوکھی مصنوعات کو خریدنے کے لیے آتے ہیں۔ مثال کے طور پر انھیں ملائیشیا کے ایک امیر آدمی کو 15 کلوگرام پنیر بیچنا یاد ہے۔

تو یہ انتی مہنگی کیوں ہے؟

خفیہ فارمولا

دنیا کے بہت سے ممالک میں گدھوں کو بڑے پیمانے پر نقل و حمل اور زراعت کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بہت سی جگہوں پر گدھے کا دودھ استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس دودھ سے پنیر بنانا مشکل ہے۔

A farmer milks a donkey

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کیسین نامی عنصر شامل نہیں ہوتا ہے جو ایک پروٹین ہے اور دودھ کو پھُٹکی میں بدل دیتی ہے۔

چنانچہ سیمیک نے ایک سپیشلسٹ بھرتی کیا تاکہ اس کام کے لیے ٹیکنالوجیکل حل تلاش کیا جا سکے۔ یہ فارمولہ انتہائی خفیہ ہے۔

سیمک کا کہنا ہے کہ ’صرف وہ اسے جانتا ہے۔ یہاں تک کہ میں بھی اسے نہیں جانتا ہوں۔‘

گدھے گائیں کے مقابلے میں کم دودھ دیتے ہیں اور ایک لیٹر پنیر کے لیے 25 لیٹر دودھ کی ضرورت ہوتی ہے۔

عادت

لیکن یہ پیسہ ہے اور نہ ہی جدت کی راہ جس نے سیمک کو اس کاروبار کی جانب راغب کیا۔

A farmer holding d bucket containing donkey's milk

سیمک کا شوق سکاؤٹس جیسی تنظیم میں کام کرنا تھا اور پھر انھوں نے اسے کل وقتی پیشہ بنا لیا۔ انھوں نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد سے 80 کلومیٹر دور واقع قدرتی ریزرو کی دیکھ بھال کی۔

ان کے پاس ہر طرح کے جانور تھے لیکن ان کی دیکھ بھال میں کوئی گدھا نہیں تھا۔ انھوں نے سوچا کہ ہم گدھے کیوں نہیں لیتے؟

چانچہ انھوں نے جلد ہی 20 گدھے خریدے۔

سیمک کا کہنا ہے ’سربیا میں ایک تعصب پایا جاتا ہے کہ گدھے بیوقوف جانور ہیں لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز جانور ہے۔

پروپگینڈا کرنے والا

کچھ عرصے کے بعد ان کے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا چنانچہ سیمک نے پیسے کمانے کے لیے ان کا دودھ بیچنا شروع کر دیا۔

Farmers leading donkeys loaded with hay between Korce and Moscopole, Albania.

سیمک کے پاس دودھ فروخت کرنے کے لیے مارکیٹ بہت کم تھی اس لیے انھیں پنیر بنانے کا خیال ہے۔

اب ان کے پاس 250 سے زیادہ جانور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کام شروع کرنے سے پہلے پورے ملک میں کل آبادی صرف 500 تھی۔

ان کا مزید کہنا ہے ’ میں ہر روز گدھے کا تقریباً 100 گرام دودھ پیتا ہے۔ میری عمر 65 کے قریب ہے اور مجھے صحت کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔‘

سیمک کے بقول ان کی کامیابی نے دس دوسرے لوگوں کو گدھے کے فارم شروع کرنے کی ترغیب دی ہے اور وہ خود کو گدھے کا پروپیگنڈا کرنے والا مانتے ہیں۔

’میں ہر جگہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گدھے کا دودھ استعمال کریں۔ ‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp