کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، وزیرِاعظم عمران خان کی دفتر خارجہ کو ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی ہدایت


کورونا

بدھ کے دوز چین کے صوبے ہوبائی میں کورونا وائرس سے ہونی والی اموات کی تعداد 242 ریکارڈ کی گئی اور اسے وبا پھوٹنے سے لے کر اب تک کا سب سے خطرناک دن کہا جارہا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 14840 افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی۔

دوسری طرف پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے دفتر خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کو ہدایات دی ہیں کہ ووہان میں پھنسے ہوئے طلبہ و طالبات کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصائب و امتحان کے ان لمحات میں پاکستان چینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اور ہم بالکل اسی جذبے اور انداز میں چین کی ہر ممکن اخلاقی و مادی معاونت کریں گے

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1227628915830743040?s=20

یہ بھی پڑھیے

کورونا وائرس کے لگنے والی بیماری کو باقاعدہ نام مل گیا

کورونا وائرس: پاکستانیوں کو احتیاط کی ہدایت

کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی

ہوبائی میں لوگوں کی تشخیص کے لیے نیا معیار طے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

بدھ کے روز سامنے آئے اضافے تک، ہوبائی میں (جہاں یہ وبا پھوٹی) تشخیص شدہ لوگوں کی تعداد مستحکم تھی۔

لیکن صوبے میں سامنے آنے والے نئے کیسز اور ہونے والی اموات کے بعد قومی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 1350 سے اوپر ہو گئی ہے اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 60000 کیس ہے۔

ہانگ کانگ ہوائی اڈہ

تشخیص کا نیا طریقہِ کار کیا ہے؟

ہوبائی صوبہ جہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کا 80 فیصد ہے، وہاں اب نیولک ایسڈ کے طریقے پر انحصار کرنے کے بجائے اگر کسی شخص میں علامات ظاہر ہو رہی ہیں اور سی ٹی سکین میں ان کے پھیپھڑے متاثرہ دکھائی دے رہے ہیں، تو وہ تصیق شدہ کیس سمجھا جا رہا ہے۔

ووہان میں ہونے والی 242 نئی اموات میں 135 ’طبی طور پر تشخیص شدہ‘ کیس ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ نئی تعریف کے بغیر بھی ہوبائی میں بدھ کے روز ہلاکتوں کی تعداد 107 تھی، جو ایک بڑی تعداد ہے۔

صوبے میں سامنے آنے والے نئے متاثرہ افراد کی تعداد 13332 ہے جن میں طبی طور پر تشخیصی شدہ کیس شامل ہیں۔

مجموعی طور پر ہوبائی صوبے میں اب 48206 تصدیق شدہ متاثرہ افراد موجود ہیں۔

کورونا

کروز شپ پر تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

2000 سے زیادہ افراد سے بھرا ہوا ایک کروز شپ کمبوڈیا کی بندرگاہ پر کھڑا ہے۔ پانچ ممالک کی طرف اس خدشہ کے سبب کے اس کے کچھ مسافر وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، اس کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔

جاپان ، تائیوان ، گوام ، فلپائن اور تھائی لینڈ سے انکار کے بعد ایم ایس ویسٹرڈم نامی جہاز جمعرات کی صبح کمبوڈیا پہنچا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp