ماں کی لاش 10 سال تک فریزر میں رکھنے کا انکشاف


کراچی، جرم، لاش، ڈیپ فریزر، پاکستان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھائی بہن کی جانب سے اپنی ماں کی لاش تقریباً دس سال تک گھر کے ڈیپ فریزر میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے متوفی خاتون کے بھائی محبوب کو حراست میں لے لیا ہے۔

واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 میں کریسینٹ اپارٹمنٹس میں پیش آیا ہے۔

فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ انھیں کچرے سے برہنہ حالت میں 62 سے 65 سالہ عورت کی لاش ملی تھی جو 10 سے 12 سال پرانی ہے اور گل سڑ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھیک مانگنے کے لیے نومولود کی لاش قبر سے نکالی

جاپان میں ایک گھر سے کٹے سر اور جسم کے ٹکڑے برآمد

انڈیا: ’بیٹے نے تین سال تک ماں کی لاش فریزر میں رکھی‘

ادارے کے مطابق لاش کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور اب یہ لاش ایدھی سرد خانے میں موجود ہے۔

ایس ایس پی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق ایک شخص کچرے میں انسانی ڈھانچہ پھینک رہا تھا، تو شہریوں کی شکایت پر پولیس نے اس کو تحویل میں لے لیا جس کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔

ان کے مطابق ’محبوب نے بتایا ہے کہ یہ لاش اس کی بہن ذکیہ زیدی کی ہے جو دس گیارہ سال قبل انتقال کر گئی تھیں، لیکن ان کی بیٹی اور بیٹے نے لاش دفنانے کے بجائے گھر کے ڈیپ فریزر میں رکھ دی تھی۔‘

محبوب نے پولیس کو مزید بتایا کہ ان کا بھانجا اور بھانجی فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے اور دونوں غیر شادی شادہ تھے۔ کچھ ماہ قبل ان کا بھی انتقال ہوگیا۔

پڑوسیوں نے شکایت کی کہ فلیٹ سے بو آرہی ہے جس کے بعد انھوں نے آکر دیکھا کہ لاش فریزر میں موجود تھی تو انھوں نے وہاں سے پھینک دی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔

ایس پی گلشن شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہوگا کہ عورت کی موت طبعی تھی یا انھیں ہلاک کیا گیا تھا۔

لیکن ان کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ کوئی نفسیاتی معاملہ ہوگا ’کیونکہ اگر قتل کرتے تو لاش رکھنے کا جواز نہیں تھا۔‘

ایس ایس پی تنویر عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ بہن اور بھائی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32541 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp