ساجد جاوید مستعفی، رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ


ساجد جاوید

Reuters
</figure>&#1576;&#1585;&#1591;&#1575;&#1606;&#1608;&#1740; &#1705;&#1746; &#1608;&#1586;&#1740;&#1585; &#1582;&#1586;&#1575;&#1606;&#1729; &#1587;&#1575;&#1580;&#1583; &#1580;&#1575;&#1608;&#1740;&#1583; &#1575;&#1662;&#1606;&#1746; &#1593;&#1729;&#1583;&#1746; &#1587;&#1746; &#1605;&#1587;&#1578;&#1593;&#1601;&#1740; &#1729;&#1608; &#1711;&#1574;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1575;&#1608;&#1585; &#1575;&#1606; &#1705;&#1740; &#1580;&#1711;&#1729; &#1585;&#1588;&#1740; &#1587;&#1608;&#1606;&#1705; &#1606;&#1746; &#1608;&#1586;&#1575;&#1585;&#1578; &#1582;&#1586;&#1575;&#1606;&#1729; &#1705;&#1575; &#1602;&#1604;&#1605;&#1583;&#1575;&#1606; &#1587;&#1606;&#1726;&#1576;&#1575;&#1604; &#1604;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746;&#1748;

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کی ہے۔

پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر داخلہ کے عہدے سے ہٹا کر وزیر خزانہ مقرر کیا تھا

اطلاعات کے مطابق ساجد جاوید کے استعفیٰ کی وجہ وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب اپنے تمام مشیروں کو برخاست کرنے سے انکار ہے۔

ساجد جاوید کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام مشیروں کو برخاست کرنے کا حکم یہ کہہ کر ماننے سے انکار کر دیا کہ کوئی بھی ‘خود دار’ وزیر ایسی شرائط نہیں مان سکتا ۔

یہ بھی پڑھیئے

ساجد جاوید کون ہیں؟

کیا ساجد جاوید برطانیہ کے وزیراعظم بن سکیں گے؟

ساجد جاوید کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان چیف سیکرٹری خزانہ رشی سونک کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔ رشی سونک سات ماہ پہلے تک ہاؤسنگ کے جونیئر وزیر تھے۔

ساجد جاوید کو اگلے چار ہفتوں میں نیا بجٹ پیش کرنا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے ایچ ایس ٹو ریل لائن کی عمارت کی نگرانی کے لیے ایک نیا وزیر مقرر کرنے کی توقع کی جارہی ہے، جس کی حتمی منظوری اس ہفتے دی گئی تھی۔

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ اب نمبر وزیر اعظم ہاؤس اور وزارت خزانہ کے خصوصی مشیروں کی ایک نئی مشترکہ ٹیم ہوگی۔

39 سالہ مسٹر سونک جو ونچسٹر کالج اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے اور ایک سرمایہ کاری فرم کے بانی ہے۔

سنہ 2015 میں وہ سابقہ کنزرویٹو رہنما ولیم ہیگ کی جگہ، شمالی یارکشائر کے علاقے رچمنڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

مسٹر سونک گذشتہ جولائی میں وزارت خزانہ کے چیف سکریٹری کی ترقی پانے سے قبل سنہ 2018 میں ہاؤسنگ کے جونیئر وزیر تھے۔

انھوں نے دسمبر کے عام انتخابات سے قبل بی بی سی کے مباحثے کے دوران بورس جانسن کی نمائندگی کی تھی۔

وزارت خزانہ آمد کے موقع پر مسٹر سونک نے کہا کہ ‘وہ چانسلر مقرر ہونے پر خوشی محسوس کرتے ہیں’ اور ‘یہاں میرے کام کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔’

مسٹر جاوید کے مستعفی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے، لیبر پارٹی کے شیڈو چانسلر جان مکڈونل نے کہا: ‘یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے کہ اقتدار میں صرف دو ماہ گزرنے کے بعد حکومت بحران کا شکار ہوگئی ہے۔’

‘ڈومینک کومنگز نے وزارت خزانہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور بطور چانسلر اپنا کارندہ مقرر کروا کر یہ جنگ واضح طور پر جیت لی ہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp