یمن: معاونتی مشن پر جانے والا سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ


یمن

یمن کے شمالی صوبے الجوف میں سعودی عرب کی اتحادی افواج سے تعلق رکھنے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔‎

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس اتحاد کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک سعودی ٹارنیڈو لڑاکا طیارہ یمنی افواج کی یونٹس کے نزدیک ایک معاونتی مشن پر تھا جب وہ ’گرا‘۔

یمن کے حوثی باغیوں نے اس طیارے کو گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یمن: عسکری کیمپ پر میزائل حملے میں 80 فوجی ہلاک

حوثی باغیوں کا سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

سعودیہ، جنوبی کوریا کے بحری جہاز حوثیوں کے قبضے میں

سعودی عرب کی سربراہی میں یہ اتحاد حوثی باغیوں کی تحریک کے خلاف سنہ 2015 سے لڑ رہا ہے۔

اس اتحاد کی جانب سے یہ مداخلت اس وقت کی گئی جب حوثی باغیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں موجود بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے جمعے کی شب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے اس جنگی طیارے کو گرایا۔

F3 Tornado MRCA aircraft in Saudi Arabia for the Gulf War

اتحاد کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک سعودی ٹارنیڈو لڑاکا طیارہ یمنی افواج کی یونٹس کے نزدیک ایک معاونتی مشن پر تھا جب وہ ‘گرا’۔

سعودی عرب نے اب تک اس حملے میں ہونے والی اموات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس حملے کا پسِ منظر کیا ہے؟

یمن سنہ 2015 سے حالتِ جنگ میں ہے۔ اُس سال حوثی باغیوں نے یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی اور ان کی کابینہ کو صنعا سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

سعودی عرب صدر ہادی کی حمایت کرتا ہے اور اس نے خطے کے دیگر ممالک سے بنے ایک اتحاد کے ذریعے باغیوں پر فضائی حملے کرتا ہے۔

یہ اتحاد تقریباً ہر روز ہی اس طرح کے حملے کرتا ہے جبکہ حوثی باغی بھی اکثر سعودی عرب میں میزائل داغتے ہیں۔

اس خانہ جنگی نے دنیا کا بدترین انسانی آفت کو جنم دیا ہے اور تقریباً 80 فیصد آبادی یعنی دو اعشاریہ چار کروڑ آبادی امداد اور حفاظت کے منتظر ہیں۔

اس تنازع کے باعث اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32546 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp