#BiggBoss13winner: اختتام پر بھی تنازع، اب کی بار ہندو مسلم


انڈیا کا مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کا سیزن 13 اپنے تمام تر گلیمر، تنازعات اور گروہ بندیوں کے بعد عاصم ریاض کی شکست اور سدھارتھ شکلا کی جیت پر اختتام پزیر ہوا۔

لیکن سو کے مداح اس جیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کوئی اس شو کو ’سکرپٹڈ‘ تو کوئی اسے ’متعصب‘ کہہ رہا ہے جبکہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اسے ’مذہبی عینک‘ سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انڈین ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ شکلا کو بگ باس 13 کا فاتح قرار دے دیا گیا اور انھیں 50 لاکھ روپے کے ساتھ ایک سوینکی کار بھی انعام میں ملی ہے۔

چار ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس معروف لیکن متنازع ریئلیٹی شو کے فائنل میں چھ حریف پہنچے تھے جن میں سدھارتھ شکلا، عاصم ریاض، شہناز گل، رشمی دیسائی، آرتی سنگھ اور پارس چھابرا شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

’جھگڑا اتنا نہیں تھا جتنا بنا دیا گیا‘

آئٹم گرل سے ’بیگم جان‘ تک کا سفر

’بگ باس‘ کے گھر میں آج کل کیا چل رہا ہے

آخری قسط میں پارس چھابرا نے دس لاکھ روپے لے کر فاتح کی دوڑ سے خود کو علیحدہ کر لیا اور اس کے بعد آرتی سنگھ، رشمی دیسائی اور شہناز گل ووٹوں کی بنیاد پر اس دوڑ سے باہر ہوگئے۔ آخر میں بچ گئے دو سخت ترین حریف عاصم ریاض اور سدھارتھ شکلا۔

سوشل میڈیا پر جہاں #BigBoss # ،#BiggBoss13Finale کے ساتھ #AsimRiaz اور #FixedWinnerSidharth ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں کئی گھنٹوں تک پہلے نمبر پر #MyWinnerAsim اور #AsimDeservesTrophy کے ساتھ تیسرے نمبر پر #BiasedBiggBoss بھی ٹرینڈ کرتا رہا تھا۔

اس سے قبل بھی تقریباً ہر ہفتے انڈیا میں بگ باس اوراس سے متعلق کوئی نہ کوئی کردار زیرِ بحث رہا ہے جو اس شو کی عوام میں مقبولیت کا غماز کہا جا سکتا ہے۔

تین ماہ بعد تو شائقین عاصم اور سدھارتھ کے دو الگ الگ خیموں میں منقسم نظر آئے لیکن شو کے دوران ان دونوں امیدواروں کے حامیوں میں مذہبی پہلو کم ہی نظر آیا۔

جے ڈی بی دی راکنگ کہتے ہیں ’بگ باس ہارنے سے نہیں جیتنے سے ڈرو۔ سدھارتھ شکلا کو کبھی کوئی عزت نہیں ملے گی۔ اسے کوئی کام نہیں ملے گا۔ اسے اب تک کے سب سے زیادہ #BiasedBiggBoss کے #FixedWinnerSidharth کے نام سے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ #MyWinnerAsim ہمیشہ ستارے کی طرح چمکتا رہے گا۔’

https://twitter.com/JDBtheROCKING6/status/1228794632986718208

اجیت سنگھل نامی ٹوئٹر صارف کلرز ٹی وی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں ’مبارک باد، میں آپ کے چینل کو دیکھنا بند کرنا چاہتا تھا۔ بالآخر آپ نے مجھے یہ موقع فراہم کر دیا۔‘

خیال رہے کہ یہ ریئلٹی شو کلرز ٹی وی پر دکھایا جا رہا تھا اور اس کے میزبان مسلسل دسویں بار بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان تھے۔

https://twitter.com/Ajit_Singhal_/status/1228781865349206016

واضح رہے کہ شو کے ابتدائی مراحل میں سدھارتھ اور عاصم دوست تھے لیکن پھر ان میں دشمنی ہوئی، لڑائیاں ہوئیں یہاں تک کہ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور اسی کے ساتھ شو زیادہ پرکشش نظر آنے لگا۔

علیشا چودھری نامی ایک صارف کہتی ہیں ’یہ سیزن عاصم کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔‘

https://twitter.com/AlishaChoudary2/status/1228778876463198210

سنڈریلاہو نامی صارف کہتی ہیں ‘سب مجھ پر ہنسا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ بگ باس سکرپٹڈ شو ہے لیکن میں کہتی تھی کہ یہ ریئلٹی شو ہے اور میرا یقین نہ کرنے والے تم سب جوکر ہو۔ آج سب صاف ہو گيا۔ غور کریں اب کون جوکر ہے۔‘

https://twitter.com/_CinderellaWho/status/1228781761905094658

دوسری جانب سدھارتھ شکلا کے ایک مداح سنچیٹاسٹک کہتے ہیں ’دہلی انتخابات میں ہار کے بعد کسی کی جیت آج پسند آئی ہے۔ ہندوؤں کے دل کا راجہ سدھارتھ شکلا جیت گیا اور عاصم ریاض اب کاغذ نکالے گھر جا کر۔‘

https://twitter.com/Sanchitastic/status/1228758954236239872

آئی بھومیہار نامی ایک صارف کہتے ہیں ’آدھا ہندو جاگ چکا ہے، اور آدھے کو جگانا باقی ہے۔۔۔ ہندو اتحاد ہوا تو دیپکا پاڈوکون کی فلم ڈوب گئی۔ ہندو متحدہ ہوا تو سلمان خان کی فلم کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہندو متحد ہوا تو بگ باس میں سدھارتھ شکلا جیت گیا۔ اس سے بہتر اور کیا بات ہوگی۔‘

https://twitter.com/iBhumihar__/status/1228884366715043840

ساون سریواستو نامی صارف کا کہنا ہے ’بگ باس 13 کے فائنل میں برہمن سدھارتھ شکلا نے اقلیت کے عاصم ریاض کو ہرا دیا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ پچھلے سیزن میں بھی اعلی ذات کی شلپا شنڈے نے اقلیت سے تعلق رکھنے والی حنا خان کو ہرا دیا تھا۔ ملک ہو یا بگ باس ہندو ازم کا ہر جگہ حاوی ہونا تشویشناک ہے۔‘

https://twitter.com/SawanSrivasta12/status/1228769482757140480

بہر حال انڈیا میں کسی بات کو سیاسی اور مذہبی رنگ دے دیا جانا کوئی نہیں بات نہیں ہے۔ سدھارتھ شکلا کے حامی بہت خوش ہیں جبکہ عاصم ریاض کے حامی بظاہر اداس ہیں لیکن انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ عاصم کے لیے زیادہ تالیاں بجیں اور سدھارتھ کے لیے کم۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp