#Quetta: کوئٹہ میں ضلع کچہری کے سامنے ہونے والے دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے


کوئٹہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار کے مطابق دھماکہ ضلع کچہری کے سامنے شاہراہ عدالت پر ہوا اور ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہکار بھی شامل تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اس علاقے میں اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام ایک مذہبی تقریب منعقد ہونا تھی۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

جائے وقوعہ کی تصاویر سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp