تنہائی کا مقابلہ کرنے کے لیے نورچ میں روشنیوں کا تہوار


French troubadours Picto Facto bring the Love Light festival parade to Norwich's Forum building

برطانیہ کے شہر نورچ میں منایا جانے والا روشنیوں کا وہ تہوار جس کی خصوصیات میں آتشبازی اور جگمگاتے ملبوسات پہنے کتوں کی پریڈ شامل تھی، اسے تنہائی کا سامنا کرنے اور محبت کا جشن منانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

14 فروری کی شب ’لوو لائٹ‘ نامی اس تہوار کے موقع پر نورچ کی گلیوں میں ایک ہجوم 30 ایسے ہی فن پاروں کو دیکھنے کے لیے امڈ آیا تھا۔

اس میلے کا انتظام نورچ میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی کوششیں کرنے والی تنظیم کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

Halo | illumaphnium by artist Michael David in the grounds of Norwich Cathedral


اس ٹیم کی رکن کیرولین بائیڈویل کا کہنا ہے کہ اس تہوار کا مرکزی خیال جو کہ محبت اور لگاؤ کا احساس ہے لوگوں کو قریب لائے گا۔

اس میلے میں کئی عالمی لائٹ آرٹسٹس نے شرکت کی جنھوں نے متعدد دیوقامت فن پارے تخلیق کیے جنھیں پروجیکٹر کی مدد سے شہر کی تاریخی عمارتوں پر منعکس کیا گیا۔

انٹرایکٹو فنکار مائیکل ڈیوڈ نے 12 جگمگاتے میناروں پر مشتمل فن پارہ بنایا جس کے چمکتے حلقے لوگوں کو بہت پسند آئے۔

Love Light festival makes its way through Norwich city centre

جمعے کی شب ہونے والی پریڈ میں ایسے رضاکاروں نے بھی شرکت کی جو پریڈ کے راستے کے دونوں جانب جمع تھے اور شرکا سے ہلکی پھلکی گفتگو کر کے انھیں خوش آمدید کہہ رہے تھے اور اس تقریب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس منصوبے کے منتظمین میں سے ایک ایلکس رنسلر کا کہنا ہے کہ ’اس پریڈ کا مقصد ویلنٹائن کے تجربے کا متبادل دینا نہیں تھا لیکن چھوٹی چھوٹی چیزیں بڑا فرق ڈال سکتی ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اگر یہ کام کرتا ہے تو شاندار بات ہو گی، نہیں کام کرتی تو کم از کم ہم نے کوشش کی۔ میرے خیال میں تمام قصبات اور شہروں کے لیے سماجی لگاؤ بڑا مسئلہ ہے۔‘

Dog owners created illuminated costumes for their four-legged friends

Fireworks launched from the roof of The Forum in Norwich

Love Always Wins projection on Norwich Cathedral

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لائٹنگ ڈیزائنر نک ایزدی نے نورچ کے اینگلیکن کیتھیڈرل کے لیے رنگ اور روشنی کے حسین امتزاج سے فن پارہ تشکیل دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک شاندار عمارت ہے۔ اس کا حجم، اس کی تاریخ، اس کا مقام سبھی شاندار ہے۔ اسے روشن کرنا اور ایک نئی روشنی ڈالنا بہت بہترین ہے۔‘

Amor performed by Bilbobasso street fire theatre

Bilbobasso perform Amor in Norwich

اس پریڈ کا اختتام فرانسیسی فنکاروں بلبوباسو کے فائر سٹریٹ تھیٹر کی جانب سے ’ازدواجی زندگی پر طنز‘ کے بارے میں پرفارمنس سے ہوا۔

تصاویر مارٹن باربر اور شان وٹمور


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32497 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp