پریتی پٹیل نے ایک سینئر افسر کو ہٹانے کی کوشش کی


پریتی پٹیل

PA Media
پریتی پٹیل کو حال ہی میں وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

خیال کیا جا رہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے محکمے میں انتہائی سینیئر افسر کو ان عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

روز نامہ ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے جواب میں باخبر ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ محترمہ پٹیل اور سر فلِپ رتنام کے درمیان اختلافات ہیں تاہم ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ پرتیتی پٹیل افسران کو ’پریشان یا حراساں‘ کر رہی ہیں۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے پریتی پٹیل کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے جو بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کے بعد سے وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری سنبھال رہی ہیں۔

منیرہ، پریتی، الوک، رشی: برطانیہ کی کثیرالنسلی کابینہ

اسرائیلیوں سے ملاقاتوں پر تنازع، پریتی پٹیل مستعفی

لندن کے میئر کی انڈیا مخالف مارچ کی مذمت

ذرائع نے بی بی سی کے وزارتِ داخلہ کے نامہ نگار ڈینی شاہ کو بتایا کہ وزارتِ داخلہ کے مستقل سیکریٹری سر فلپ کو ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کے دفتر سے مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پریتی پٹیل اور سر فلپ کے درمیان کسی طرح کی عداوت یا ناراضگی نہیں ہے تاہم دونوں کے درمیان اختلافات ہیں اور وہ ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے۔

سر فلِپ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ پانچ سال تک کام کرنے کے بعد 2017 میں وزارتِ داخلہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp