میلون لوئس نے کم عمر لڑکی کو حاملہ کر دیا تھا: اداکارہ ثنا خان نے بریک اپ کے بعد الزامات کی بوچھاڑ کر دی


ٹی اور فلم اداکارہ ثنا خان نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ میلون لوئس سے بریک اپ کا اعلان کیا تھا ۔ ثنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ پر دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اس کی وجہ سے ڈپریشن میں تھیں ۔

اداکارہ ثنا خان طویل عرصہ سے کوریوگرافر میلون لوئس کے ساتھ دوستی میں تھیں اور اکثر ان کی دونوں کی ساتھ میں تصویریں اور ویڈیوز سامنے آتے رہتے تھے ۔  تاہم حال ہی میں ثنا نے میلون لوئس سے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا ۔ ایک انٹرویو میں ثنا خان نے بتایا کہ میلون نے دوسری لڑکیوں کے لئے انہیں دھوکہ دیا ۔ اب ثنا نے اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں کچھ نئے انکشافات کئے ہیں ۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا ہے کہ ان کے ایکس بوائے فرینڈ نے ایک کم عمر لڑکی کو حاملہ کردیا اور وہ اپنی اسٹوڈینٹس کے ساتھ فلرٹ کرتا تھا۔ ثنا خان بدھ کو اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو آئی تھیں اور اسی دوران ثنا نے میلون کے بارے میں کئی باتیں کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے ان سے بار بار جھوٹ بولا گیا اور ان کے بھروسہ کا خون کیا گیا ۔

ثنا نے کہا کہ وہ پہلے ہی میلون کے ساتھ کرابی میں بریک اپ کرچکی تھیں ، کیونکہ اس نے اپنی دوستوں کے سامنے انہیں بے عزت کیا تھا۔ ثنا نے یہ بھی کہا کہ میں عذر تراشی نہیں کر رہی لیکن اس کے ویڈیو میں نظر آنے والی کچھ لڑکیوں کے ساتھ ہی مل کر میلون نے انہیں دھوکہ دیا ۔

ثنا نے کہا کہ میلون نے ان سے شراب کے بارے میں بھی جھوٹ بولا تھا کہ اس نے شراب چھوڑ دی ہے ۔ ثنا نے کہا کہ میلون نے مسلسل ان پر زور ڈالا کہ وہ اپنے رشتے کی بات سوشل میڈیا پر بات کریں۔ اب انہیں سمجھ آیا کہ یہ سب اس لئے تھا تاکہ وہ مشہور ہو جائے ۔

ثنا نے لائیو چیٹ میں کہا کہ مجھ پر بہت ساری پابندیاں لگائی گئیں کہ یہ نہیں کرنا اور وہ نہیں کرنا کیونکہ اس میں اسکن شو ہوتا ہے۔ اس نے مجھے کہا کہ وہ مجھے کسی اور کے ساتھ رومانس کرتا ہوا دیکھ نہیں سکتا۔ مجھے بہت سی چیزوں کیلئے منع کیا گیا ۔

ثنا نے بتایا کہ لوگ ٹیچر کا احترام کرتے ہیں ، لیکن ایسے لوگوں کا کیا جو اپنی ڈانس اسٹوڈنٹس کے ساتھ ایسی حرکت کرتے ہیں ۔ ثنا اپنے لائیو چیٹ کے درمیان رونے بھی لگیں اور پھر اس کے بعد انہوں نے اس کو بند کردیا ۔

تاہم بعد میں ثنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ معاف کیجئے، مجھے جانا پڑا کیونکہ میں اپنے آپ کو جذباتی ہونے سے نہیں روک پائی۔ یہ آنسو میلون لوئس کے لئے نہیں تھ ، بلکہ یہ درد اور تکلیف میں نے اس کیلئے جھیلی جو اس کے قابل نہیں تھا۔ ان لڑکیوں میں بارے میں سوچنا اور بھی زیادہ پریشان کرنے والا تھا۔ میں اگلی مرتبہ پھر لائیو آوں گی ۔

ثنا نے اپنی اگلی اسٹوری میں الزام لگایا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ میلون لوئس نے ایک چھوٹی سی لڑکی کو حاملہ کر دیا ۔ لڑکیوں سے پیسے لیتا ہے اور اپنی ہی اسٹوڈینٹس سے فلرٹ کرتا ہے ۔

ثنا خان بگ باس کے شو میں بھی نظر آچکی ہیں اور انہوں نے سلمان خان کی فلم جے ہو میں بھی کام کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments