حکومت کا اٹارنی جنرل کے بعد مزید افراد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ: صحافی عمران یعقوب کا انکشاف


حکومت کا اٹارنی جنرل کے بعد مزید افراد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ریفرنس تیار کرنے والوں سے بھی استعفیٰ لیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور کو ہٹوانے میں بیرسٹر فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کا بڑا کردارتھا۔

اںھوں نے کہا کہ وفاقی وزیرقانون اپنا اٹارنی جنرل لانا چاہتے تھے جو کہ کراچی سے تھے انکا نام عابد زبیری ہے، لیکن اس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مخالفت کی گئی اور انور منصور کو عہدہ دیا گیا جس پر بیرسٹر فروغ نسیم اور انور منصور کے آپس میں شدید اختلافات تھے اور اس کے نتیجے میں انورمنصور صاحب سے استعفیٰ دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments