ہم دفتر سے ضروری چھٹیاں کیوں نہیں لے پاتے؟


روم

بفر کمپنی نے اپنے ملازمین کے چھٹی لینے کی حوصلہ افزائی کے لیے کمپنی نے ایک نئی پالیسی بنائی

سنہ 2014 میں سوشل میڈیا مینجمینٹ کمپنی بفر کے اعلیٰ حکام نے کچھ عجیب محسوس کیا۔ کمپنی نے سنہ 2012 میں لامحدو چھٹیوں کی ایک پالیسی نافذ کی تھی لیکن کمپنی کے ملازمین بمشکل ہی چھٹی لے رہے تھے۔

بفر کے ملازمین دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور خاص طور پر امریکہ اور یورپ میں ہیں اور چھٹی لینے کی حوصلہ افزائی کے لیے کمپنی نے ایک نئی پالیسی بنائی۔

اس پالیسی کے تحت ہر ملازم کو سالانہ چھٹی کے بونس کے طور پر ایک ہزار ڈالر اور ملازمین کے پارٹنر یا اہلخانہ کے ہر فرد کے لیے پانچ پانچ سو ڈالر بونس دیا گیا۔

کمپنی کی یہ پالیسی اس قدر کامیاب رہی کہ کمپنی کا بہت زیادہ سرمایہ اس پالیسی میں خرچ ہونے لگا جس کے بعد سنہ 2016 میں اسے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

’جیسے زچگی کی چھٹیاں لینا کوئی جرم ہو‘

ماں بننے کے لیے ایک برس کی چھٹی

’جیسے زچگی کی چھٹیاں لینا کوئی جرم ہو‘

اسی سال بفر نے ایک نئی پالیسی بنائی اور لامحدود چھٹیوں کے بدلے اس نے اپنے ملازمین کو سال میں کم از کم پندرہ چھٹیاں لینے کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آن لائن پلانر کا استعمال کر کے ملازمین اپنی چھٹیوں کی درخواست کر سکتے ہیں اور ایچ آر کے لوگ اس مشترکہ کیلنڈر کو دیکھ کر یہ جان لیتے ہیں کہ کتنے لوگوں نے چھٹیوں کی درخواست کی ہے۔

فائل فوٹو

کام کے بوجھ کے سبب لوگ چھٹیاں نہیں لیتے

بفر نے محدود چھٹیوں کی پالیسی تکنیکی کمپنیوں میں عام نہیں کی۔

سٹارٹ اپ اور آئی ٹی کمپنیوں میں لامحدود چھٹیوں کی پالیسی چلتی ہے اب یہ چھٹیاں جو بھی ہوں لامحدود نہیں ہوتیں کیونکہ ملازمین اکثر کام ، مینیجر اور کمپنی کے کلچر کے بوجھ تلے دبے رہتے ہیں اور چھٹیاں نہیں لے پاتے۔

کتنا کام کرنا صحیح ہے؟

امریکہ ایسا واحد ترقی یافتہ ملک ہے جہاں ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیجنے کے بارے میں کوئی قانون نہیں ہے۔

امریکہ میں تقریباً 77 فیصد مالکان ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیجنے کی پیشکش کرتے ہیں لیکن اس کے بدلے دی جانے والی رقم الگ الگ ہوتی ہے۔

مجموعی طور پر امریکی ملازمین دیگر ترقی یافتہ ممالک کے لوگوں کے مقابلے کم چھٹیاں لیتے ہیں۔

امریکہ کے برعکس یورپی یونین کے ہر رکن ممالک کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ہر سال کم از کم چار ہفتے کی چھٹیاں دینے کا قانون بنائے۔

آسٹریا اس معاملے میں سب سے آگے ہے جہاں سالانہ پینتیس دن کی چھٹیاں دینے کا قانو ہے۔

بھرم سے بچنا ضروری ہے

بفر میں محدود چھٹیوں کی پالسی نافذ کرنے کے پیچھے ایک بھرم تھا۔ ملازمین کے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کتنی چھٹیاں لے سکتے ہیں۔

بفر کی ایچ آر یعنی انسانی وسائل کی سربراہ ہولی گرافس کہتی ہیں ‘لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ دوسرے لوگ کتنی چھٹیاں لے رہے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ لوگ کام کر کر کے تھک جائیں ہم چاہتے ہیں کہ ملازمین کی زندگی میں توازن برقرار رہے۔

اس بھرم سے بچنے کے لیے ان تمام کمپنیوں نے لامحدود چھٹیوں کو چھوڑ کر محدود چھٹیوں کی پالیسی اختیار کی ہے۔

سن فرانسسکو کی کمپنی بیئرمیٹرِکس کے سی ای او پِگ فورڈ نے لامحدود چھٹیوں کی پالیسی ختم کر دی کیونکہ لوگ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کتنی چھٹیاں لے سکتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اس کی ایک حد ہوتی ہے کیونکہ آپ پورے سال تو چھٹی نہیں لے سکتے۔

پِگ فورڈ کہتے ہیں کہ کہ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ لوگ خود چھٹی نہیں لیتے اور چھٹی لینے والے دوسرے لوگوں سے دشمنی پال لیتے ہیں۔اب انہوں نے تمام ملازمین کے لیے سال میں چار ہفتوں کی چھٹیاں لینا لازمی کر دیا ہے۔جس میں ایک ہفتے یا اس سے لمبے عرصے کی چھٹی لازمی ہوگی۔

مینیجر کی صلاحیت

جتنی چاہے چھٹی لینے کے ماڈل کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل عملے کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے اور کام اور زندگی کے درمیان توازن قائم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

مانچیسٹر یونیورسٹی میں آرگنائزیشنل سائیکولوجی کے پروفیسر کیسی کوپر کا کہنا ہے کہ ملازمین چھٹی لینے میں جھجک محسوس نہ کریں ایسا کلچر بنانا انتظامیہ کا کام ہے۔

کئی مینیجروں میں اپنے ملازمین کی تھکان اور بیزاری کا پتہ لگانے کی صلاحیت نہیں ہوتی اور وہ پرجوش ملازمین کو چھٹی کی اہمیت کا احساس دلوانے میں ناکام رہتے ہیں۔

کوپر کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے امریکہ، برطانیہ اور کئی مختلف ممالک میں مینیجر تکنیکی صلاحیتوں کے بنیاد پر منتخب کیے جاتے ہیں انسانی صلاحیتوں کی بنیاد پر نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp