#IUvMS: پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز


کرکٹ

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تیسرےروز دن کے دوسرے میچ میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدِمقابل ہیں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر میں میدان میں اتریں گی۔

پی ایس ایل 2020 کا پوائنٹس ٹیبل

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پی ایس ایل فائیو پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج

یہ بھی پڑھیے

پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر بڑی کامیابی

لاہور کو پانچ وکٹوں سے، پشاور کو 10 رنز سے شکست

ڈیرن سیمی کے لیے پاکستان کی اعزازی شہریت کا اعلان

’منفی باتیں سن کر برا لگتا ہے لیکن کسی کی زبان نہیں روک سکتے‘

آج کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ اس میچ کی نمایاں بات کامران اکمل کی شاندار سنچری تھی۔ کامران اکمل نے 55 گیندوں پر 101 رنز بنائے مگر سنچری مکمل کرتے ہی وہ اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل جمعے کے روز ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے جبکہ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔ پانچویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

اسلام آباد کی جانب سے آج کولن منرو، لوک رونکی، ڈیوڈ ملان، حسین طلعت، کولن انگرام، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، عماد بٹ، محمد موسیٰ اور عاقف جاوید کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب ملتان کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں جیمز وینس، معین علی، ریلی روسوو، ذیشان اشرف، خوش دل شاہ، شاہد آفریشی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر، اور محمد عرفان کے ساتھ میدان میں آ رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32510 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp