خیبر پختون خوا کے علاقے بنیر میں پہاڑی تودا گرنے سے متعدد افرد ہلاک، کئی زخمی


تودا

خیبر پختونخوا کے ضلع بنیر میں کان پر پہاڑی تودا گرنے سے کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار عزیزاللہ کے مطابق مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو بنیر کے مقامی ڈگر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جس جگہ پہاڑی تودا گرا ہے وہاں موجود افراد کی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان بنتی ہے جو زیادہ تر مزدور اور ٹرک ڈرائیورز تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کان کنوں کی تاریک زندگیوں میں روشنی کی کرن

بلوچستان: کوئلے کی ایک اور کان میں مہلک حادثہ

کوئٹہ: کان حادثات میں 23 ہلاک، مزدور تنظیم کا احتجاج

تودا

تفصیلات کے مطابق بنیر میں دو کانیں ہیں جن میں سے ایک پر کام ہورہا ہے جبکہ یہ واقع اس کان میں پیش آیا جہاں آرام کی غرض سے مزودر بیٹھے تھے اور آپس میں گفت و شنید کر رہے تھے۔

یہ کان بنیر سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر بنتی ہے۔

اس وقت حادثے کی جگہ پر مشینری پہنچ چکی ہے اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32510 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp