#KKvQG: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی پہلے بیٹنگ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کا چھٹا میچ اتوار کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز ایک میچ میں جیت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں۔

دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 5 کے افتاحی میچ میں فتح حاصل کی تھی تاہم پشاور زلمی نے انھیں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل 5 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

یونائیٹڈ کی سلطانز کے خلاف آٹھ وکٹوں سے آسان جیت

پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر بڑی کامیابی

ڈیرن سیمی کے لیے پاکستان کی اعزازی شہریت کا اعلان

کراچی

پی ایس ایل 5 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دی تھی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ اس میں شین واٹسن، احمد شہزاد، اعظم خان، بین کٹنگ، فواد احمد، محمد حسنین، محمد نواز، نسیم شاہ، جیسن روئے اور سہیل خان شامل ہیں۔

دوسری طرف کراچی کنگز کے کپتان آل راؤنڈر عماد وسیم ہیں اور ٹیم میں بابر اعظم، کیمرون ڈیلپورٹ، الیکس ہیلز، افتخار احمد، کرس جارڈن، محمد عامر، شرجیل احمد، محمد رضوان اور چیڈوک والٹن موجود ہیں۔

اتوار کو دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام کو کھیلا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp