#LQvIU: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلہ ہے جہاں شاداب خان نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ لاہور کا دوسرا جبکہ اسلام آباد کا تیسرا میچ ہے۔

لاہور قلندرز نے اس میچ میں اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور محمد فیضان اور انگلینڈ کے سمت پٹیل کو جگہ دی ہے جبکہ اسلام آباد نے فاسٹ بولر عاکف جاوید کی جگہ احمد صفی عبد اللہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن اس کے بعد اگلے میچ میں انھوں نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دے دی۔

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں کھیلے گئے چاروں پی ایس ایل ٹورنامنٹس میں لاہور قلندرز کی ٹیم آخری نمبر پر آئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp