شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی


شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق شکیل آفریدی نے جعلی پولیو مہم چلا کر اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ کا سراغ لگایا تھا اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد سے شکیل آفریدی جیل میں قید ہے۔ اس کے وکلا اور فیملی کا کہنا ہے کہ اس نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”شکیل آفریدی کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا اور اس کے ساتھ بہت ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ اس کے خاندان والوں کے ساتھ بھی ناگفتہ بہ سلوک ہو رہا ہے۔“ واضح رہے کہ 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد شکیل آفریدی کو گرفتار کیا گیا تھا اور 2012ء میں اسے 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو بعد ازاں کم کر کے 10 سال کر دی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments