زیر آب حیرت انگیز دنیا


انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر میں سمندروں، جھیلوں اور دریاؤں میں زیر آب لی گئی تصاویر کا جشن منایا جاتا ہے۔

دنیا کے 70 ممالک سے اس مقابلے کے 13 زمروں میں شرکت کے لیے 5500 سے زیادہ تصاویر شامل کی گئی تھیں۔

یہاں چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں جنھیں سنہ 2020 کے مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا ہے:

انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر

Greg Lecoeur
گریگ لیکیور نے سنہ 2020 کے انڈرواٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ ‘فروزن موبائل ہوم’ نامی تصویر کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس میں اینٹارکٹکا یا قطب جنوبی میں سیل مچھلیوں کو برف کے تودے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

نونہال شارک

Anita Kainrath
آسٹریلیا کی انیتا کینرتھ نے ‘اپ اینڈ کمنگ’ انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ شارک نرسری کی تصویر کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس تصویر میں بہاماس میں مینگروو کے درخت کے گرد نونہال شارک کو دکھایا گیا ہے۔

جال میں ٹیونا

Pasquale Vassallo
اٹلی کے پاسکوالو وسالو نے سال کے میرین کنزرویشن فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنی تصویر جس کا عنوان ‘لاسٹ ڈان’ یعنی آخری صبح ہے کے لیے حاصل کیا ہے۔ اس میں نیپلز کے ساحل پر ایک ٹُونا مچھلی کو جال سے کشتی کی طرف کھینچا جا رہا ہے۔

ریبٹ فش

Nick More
انگلینڈ کی کاؤنٹی ڈیون کے نک مور نے ‘برٹش انڈرواٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر’ کا ایوارڈ انڈونیشیا میں ریبٹ فش زوم بلر کی تصویر سے حاصل کیا ہے۔

گھڑ مچلی

Nur Tucker
لندن کے جنوب مغربی علاقے ومبلڈن کے نور ٹکر نے ‘موسٹ پرومسنگ برٹش انڈرواٹر فوٹوگرافر’ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ ‘کموشن ان دی اوشن’ نامی تصویر پر ملا ہے جس میں انھوں نے گھوڑے کی شکل والی مچھلی کی ایک تصویر لی ہے۔

فلاویا ایبرہارڈ

Zena Holloway
برطانوی فوٹوگرافر زینا ہولووے کو بلیک اینڈ وائٹ زمرے میں ایوارڈ ملا ہے۔ انھوں نے برازیل کی فری ڈائیور اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی حامی فلاویا ایبرہارڈ کی یہ تصویر میکسیکو کے جزیرہ نما یوکینٹن میں لی ہے۔

جہاز

Renee Capozzola
جنوبی کلیفورنیا کی رینی کیپوزولا نے ریک یعنی ’تباہ‘ والے زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے غرقاب ہونے والے بحری جہاز جارجیوز کی تصویر سعودی عرب کے ساحل پر لی ہے جو کہ سپلٹ شاٹ ہے۔ یہ جہاز 1978 کے آس پاس چلا کرتا تھا اور اب اسے مصنوعی چٹان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

جھینگے

Keigo Kawamura
کیگو کاوامارو نے میکرو زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس تصویر میں جاپان میں پائے جانے والے ایک سینگ والے جھینگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

شائق البحر

Trevor Rees
ٹریور ریس نے برٹش واٹرز وائڈ اینگل زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ شیٹ لینڈ میں لوک ڈچ کے مقام پر سمندری پھول شائق البحر کے کھلنے کی تصویر لینے کے لیے دیا گیا ہے۔

کیکڑا

Shane Keena
شین کینا کو کنزرویشن کے زمرے میں ایوارڈ ملا ہے۔ انھوں نے پیلیلیو آئیلینڈ میں ایک کیکڑے کی تصویر لی ہے جس نے ایک ٹین کے ڈبے کو اپنا عارضی مسکن بنا رکھا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں اور ان کے ساتھ ان کے مالکان کے نام لکھے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32509 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp