#MSvPZ: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ کے پانچواں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں میزبان ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل پشاور زلمی نے تین اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنائے ہیں۔ پشاور کی جانب سے اس وقت کریز پر حیدر علی اور کامران اکمل موجود ہیں۔

یہ اس ایڈیشن کا ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ ہے جہاں پچھلے 12 برس سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو سکی۔

پشاور زلمی اورملتان سلطانز نے اپنی ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

ملتان کرکٹ سٹیڈیم: ’یہ تو گراؤنڈ نہیں محل ہے‘

’دن بدل گئے، سال بدل گیا، نہ بدلا تو قلندرز کا نصیب‘

پی ایس ایل پاکستان میں لیکن سٹیڈیم خالی کیوں

کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ بالکل بھی حیران کن نہیں ہے کیونکہ اب تک کھیلے جانے والے تمام میچوں میں ٹاس جیتنے والے کپتانوں نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پہلے دونوں ٹیموں نے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں کو ایک میں شکست اور ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

پشاور کی ٹیم میں ڈیرن سیمی (کپتان)، ٹام بینٹن، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، لائم لونگسٹون، لائم ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عامر خان شامل ہیں۔

ادھر ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، جیمز ونس، معین علی، رلی روسو، زیشان اشرف، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر راحت علی، محمد عرفان اور ذیشان اشرف اس میچ میں کھیلنے والے وہ کھلاڑی ہیں جن کا تعلق ملتان سے ہے۔

کچھ روز قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے فاسٹ بولر راحت علی کا کہنا کہ ‘میں ایک ایسے شہر میں بڑا ہوا جو کرکٹ سے ایک عرصے سے محروم رہا اب جب یہاں کے گراؤنڈ پھر سے آباد ہو رہے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ اس ریجن سے مزید کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔’

جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر یامین نے کہا کہ ‘آپ سوچ ہی نہیں سکتے کہ ملتان کے لوگوں میں کتنی خوشی ہے، عام میچوں میں بھی یہاں بہت دنیا آتی ہے اور کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے عوام ترس رہی ہوتی ہے۔ شاید ان میچوں کے لیے ٹکٹ بھی کم پڑ جائیں۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp