بلوچستان کے بعد سندھ کے بھی تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان


سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے تعلمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف ملک میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد بلوچستان حکومت نے 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

تاہم اب صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعے کو بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم نے اپنی ٹوئٹ میں چھٹی کی وجوہات نہیں بتائیں ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ کیسز کراچی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی کی 22 سالہ خاتون یحییٰ جعفری میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد سے تشخیص ہونے والے مریض کی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور دونوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments