راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، یونائیٹڈ کے رمّان رئیس کی ٹیم میں واپسی


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں اور گلیڈیئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ پچ پر موجود گھاس کا آغاز میں ہی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اس لیے پہلے فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

ادھر شاداب خان نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر رمان رئیس کو حسین طلت کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

’پنڈی بوائز‘ کا گراؤنڈ جس کے کلائیو لائیڈ بھی مداح تھے

پی ایس ایل: ’بال ٹیمپرنگ پکڑنی ہے تو خود پکڑیں‘

موت کو قریب سے دیکھنے والے امپائر پھر پاکستان میں

دونوں ٹیمیں اب تک دس مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جن میں اسلام آباد کو چھ جبکہ کوئٹہ کو چار میچوں میں فتح نصیب ہوئی ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ میں کوئٹہ کے محمد حسنین نے سب سے زیادہ سات وکٹیں لے رکھی ہیں۔

اسلام آباد اور کوئٹہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دو دو فتوحات کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

کرکٹ پر تبصرے اور تجزیے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد اب تک پی ایس ایل کے تمام ٹورنامنٹس میں ٹاس کے حوالے سے سب سے زیادہ خوش قسمت رہے ہیں۔ جبکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 53 فیصد میچوں میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیمیں کامیاب ہوئی ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں یہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ ہے تاہم بین الاقوامی کرکٹ نے اس سٹیڈیم کا رخ گذشتہ برس دسمبر میں کیا تھا جب سری لنکا کی ٹیم نے یہاں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جبکہ رواں ماہ بنگلہ دیش کی ٹیم یہاں ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، لیوک رانکی، کالن منرو، کالن انگرام، ڈیوڈ ملان، آصف علی،رمان رئیس، شاداب خان، فہیم اشرف، عماد بٹ، محمد موسیٰ اور احمد سفی عبداللہ شامل ہیں۔

کوئٹہ کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، شین واٹسن، جیسن رائے، احمد شہزاد، بین کٹنگ، سرفراز احمد، اعظم خان، محمد نواز، ٹمال ملز، محمد حسنین، سہیل خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp