دل کی دلّی کا نوحہ


دل کی دلّی کو کس کی نظر لگ گئی ! کون راون مِرے شہر میں آ گئے

رام کے نام پر کیسا آتنک ہے، گیروی آگ والے وطن کھا گئے

آج گاندھی کی نظریں نہیں اُٹھ رہیں، آج نہرو کا چہرہ پریشان ہے

راکھشس اپنی سرکار میں مست ہے ، لوگ دنگوں کی شدت سے گھبرا گئے

مجھ سے سیتا نے سوگندھ کھا کر کہا ، یہ فسادی ہیں یہ رام والے نہیں!!

کتنے گھر اِن کے ہاتھوں کھنڈر بن گئے، کتنے پھول اِن کی وحشت سے مرجھا گئے

وہ زبانیں کہ جو آج خاموش ہیں، مت یہ سمجھیں سرکھشت ہیں نردوش ہیں

آج بولو ! وگرنہ مرو گے سبھی، پھر نہ کہنا شکنجے میں کیوں آ گئے

لاٹھیاں کھانے والو سلامت رہو ! گولیاں کھانے والو سلامی تمہیں !

تم نے اپنے لہو سے علی لکھ دیا ، کون ظالم ہے تم سب کو سمجھا گئے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments