#MSvKK: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے میزبان ملتان سلطانز کے خلاف ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل، دوسرے اوور کے اختتام پر ملتان سلطانز نے بغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے ہیں۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز ذیشان اشرف اور معین علی کر رہے ہیں۔

ذیشان اشرف کو اس میچ میں پہلی مرتبہ اوپننگ کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ذیشان عام طور پر بیٹنگ آرڈر میں نیچے آتے رہے ہیں لیکن یہ ڈومیسٹگ میں اوپن ہی کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلیڈی ایٹرز کی یونائیٹڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح

موت کو قریب سے دیکھنے والے امپائر پھر پاکستان میں

پی ایس ایل: ’بال ٹیمپرنگ پکڑنی ہے تو خود پکڑیں‘

کراچی نے اپنی ٹیم میں لیفٹ آرم آف سپنر عمر خان کو شامل کیا جنھوں نے پچھلے سیزن میں عمدہ پرفارمنس دکھائی تھی۔ دوسری جانب ملتان نے اپنی ٹیم میں انگلش آل راؤنڈر روی بوپارا کو شامل کیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اس ٹورنامنٹ میں ہر کپتان کی طرح ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پی ایس ایل میں کھیلے جانے والے میچوں میں کراچی کنگز ناقابلِ شکست رہا ہے۔ کراچی کنگز نے اب تک تین، جبکہ ملتان سلطانز نے کوئی بھی میچ نہیں جیتا ہے۔

اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ پرفارمنس سہیل تنویر کی رہی ہے جنھوں نے پشاور زلمی کے خلاف 13 رنز کے عوض چار آؤٹ کیے تھے۔

اس وقت پوئنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز دوسرے جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، رائلی روسو، معین علی، روی بوپارا، عمران طاہر، خوشدل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، شاہد آفریدی، سہیل تنویر اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، ایلیکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، کرس جارڈن، محمد عامر، عمید آصف اور عمر خان شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp